انعام بٹ فائنل میں ہار گئے، سلور میڈل جیت لیا thumbnail

انعام بٹ فائنل میں ہار گئے، سلور میڈل جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں کی 86 کلو کی کیٹیگری میں انعام بٹ کو فائنل میں بھارت کے دیپک پونیا نے ہرادیا۔ قومی پہلوان انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔

انعام بٹ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے پہلوان لیسنگ ایڈورڈ کو شکست دے کر 86 کلو کی کیٹیگری کے فائنل کے لیے کوالفائی کیا تھا۔ پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برونز میڈل جیت لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 24 سالہ ویٹ لفٹر محمد نوح بٹ نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

نوح بٹ نے 109 کلوگرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.