پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے تیز ترین اسپرنٹر شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز کی 200 ریس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

برمنگھم میں جاری ایونٹ میں انہوں نے اپنی ہیٹ 21.12 سیکنڈ منٹ میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا، جو جمعہ کی رات ہوگا۔

اس سے قبل شجر عباس شجر عباس بہت ہی معمولی فرق سے 100 میٹر سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم رہ گئے تھے۔

انہوں نے منگل کو 10.38 سیکنڈ کا اپنا بہترین ٹائم برابر کرنے کے ساتھ مینز 100 میٹر ہیٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مقابلے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہیٹ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے ایتھلیٹ براہ راست سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجاتے ہیں۔

کوالیفائی کرنے کیلئے ہر ہیٹ کا وقت 10.37 سیکنڈ ہوتا ہے، اس کے مطابق شجر عباس صرف 0.01 سیکنڈ سے سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم رہ گئے۔

قصور میں پیدا ہونیوالے پاکستانی ایتھلیٹ کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے میڈل لانے کی امید ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ قزاقستان کے شہر الماتے میں ہونیوالی قوسانوو میموریل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

شجر عباس نے مئی میں ایران میں ہونیوالی امام رضا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.