شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ سپاہی انصارعلی بھی شہید ہوگئے۔ 30 سالہ شہید انصار علی کا تعلق نارووال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی انصار علی نے بے جگری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.