نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا، اتوار کو یکم محرم الحرام ہوگی

پاکستان میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا، یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی الحج (29 جولائی بروز جمعہ) کو کوئٹہ میں ہوا تھا، تاہم اس روز ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔

پاکستان میں ہفتہ کو محرم الحرام کو چاند نظر آنے کے ساتھ نئے اسلامی سال کا بھی آغاز ہوگیا، جس کے بعد یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا ماہ ہونے کے ساتھ ساتھ حرمت والے مہینوں میں شامل ہے، اسلامی تاریخ میں 10 محرم الحرام کو کئی اہم واقعات رونما ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.