چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے منتظر ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے منتظر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن یانگ جئی چی نے جی ایچ کیوا میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک سے متعلق امور پر پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پُرعزم ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کا متمنی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر کاربند ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی رہنما نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.