چور ڈاکو مسلط کر دیئے جائیں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس پر حملے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس پر چور ڈاکو مسلط کر دیے جائیں تو یہ اندر سے تباہ ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو حکومت مسلط کی گئی وہ 30 سال سے چوری کررہے ہیں، ان لوگوں کو امریکا کی غلامی کرانے کےلیے لایاگیا ہے کیونکہ امریکا جانتاتھا کہ یہ ہر صورت غلامی کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پر بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا لیکن ڈھائی سال مہنگائی روکے رکھی، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی مسلط کردی، بجلی ،گیس،پیٹرول ،ڈیزل سب مہنگا ہوگیا، ڈالر 30روپے اور مہنگا ہوگیا، اب لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ مہنگائی کسے کہتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا بت خوف کا ہے جو انسان کو غلام بنالیتا ہے۔ اقبال کی ساری شاعری مسلمانوں کو جگانے کےلیے تھی، اقبال کو پتہ تھا کہ مسلمانوں کے دلوں میں انگریزوں کا خوف ہے۔

عمران خان نے کارکنان کو پیغام دیا کہ دو جولائی کے جلسے کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے گھر گھر جائیں، ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کی ضرورت ہے، پریڈگراؤنڈ میں ثابت کریں گے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.