پنجاب اورسندھ ميں ہمارا راستہ روکا جارہاہے، مولانا اسعد محمود

وفاقی وزير اورجے يو آئی رہنما مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب ميں ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی عمل پراعتراض ہے۔ دھاندلی کہيں بھی ہوگی ڈٹ کر مقابلہ کريں گے۔

جے يو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈنڈا ماری سے نجات دلائيں،انتخابی اصلاحات ضروری ہے، شفاف انتخابات کيلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب جی ڈی اے رکن قومی اسمبلی فہميدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ادارے سندھ کے بلدياتی انتخابات ميں دھاندلی کا نوٹس ليں۔ فہميدہ مرزا نے کہا کہ ايم کيو ايم اور جے يو آئی کے موقف کی حمايت کرتی ہوں۔

فہميدہ مرزا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پيپلزپارٹی شازيہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری جيت سے مخالفين کی ضمانتيں ضبط ہوگئيں۔ اسی ليے شکست يافتہ لوگ دھاندلی کے الزامات لگارہے ہيں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.