قومی اسمبلی: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کا شدید احتجاج

حکومت کی اتحادی جماعت ايم کيو ايم کا قومی اسمبلی ميں شديد احتجاج کیا، منصوبے بجٹ ميں شامل نہ کرنے پر انجینئر صابر قائمخانی اور صلاح الدين پھٹ پڑے۔ واک آؤٹ کا اعلان کرتے ہوئے يہ تک کہہ گئے کہ یہی رويہ رہا تو اپوزيشن بينچز پر جانے ميں دير نہيں لگے گی۔

حکومت کی اتحادی جماعت نے ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے حکومتی رویے پر ایوان میں شدید احتجاج کیا۔

صابر قائم خانی نے کہا کہ ہمارے منصوبے بجٹ میں شامل نہیں کئے جارہے، ہمارے شہروں میں ضروری کام نہیں کروائے جارہے، وزراء جواب دینے کیلئے موجود نہیں، اس رویے کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو ہوتے ہوئے نہ اسمبلی چل سکتی ہے اور نہ ہی حکومت۔

حیدر آباد سے دوسرے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ یہی رویہ رہا تو اپوزيشن بينچوں پر جانے ميں دير نہيں لگے گی۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اياز صادق ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ايم کيو ايم رکن نے ان کا ہاتھ ہٹاديا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.