جنرل الیکشن میں مجھے صوبائی نشست پر تحریک انصاف نے ہروایا،شاہ محمود

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے 2018 کے انتخابات میں صوبائی نشست پر پی ٹی آئی نے ہروایا۔

ملتان میں ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر میں پنجاب اسمبلی کا رکن ہوتا تو آج پنجاب کی ایسی حالت نہ ہوتی، مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑا میں تو وزیر خارجہ بن گیا مگر اس سے پارٹی کو نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ ملتان کے حلقہ 217 صوبائی اسمبلی کی نشست پر 2018 میں شاہ محمود قریشی تحریک انصاف سے ہی تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم سے ہار گئے تھے۔

سلمان نعیم نے الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جو بعد میں جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.