ايم کيو ايم کی سياسی آزادی رکی ہوئی ہے،خالد مقبول

ايم کيو ايم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صديقی کا کہنا ہے کہ ايم کيو ايم کی صرف گورنرشپ نہيں سياسی آزادی بھی رکی ہوئی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صديقی کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم نے مشکل وقت ميں مڈل کلاس لوگوں کو آگے بھيجا، وزيراعظم سے کل ملاقات ہوگی۔

اس موقع پر سابق وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ ہوئی ، ہر یوسی میں من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں آبادی کاتناسب برابرنہیں رکھاگیا، الیکشن کمیشن نےتحریری درخواست جمع کرانےکی ہدایت کی۔

رہنما ایم کیو ایم نے سوال اٹھایا کہ حتمی انتخابی فہرستیں جاری ہونے سے پہلے الیکشن کیسے ہوگیا؟ ووٹرلسٹ اورحلقہ بندیوں میں ہمارے خدشات دور کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.