ایم کیوایم اور ن لیگ ایک دوسرے کی سیاسی ضرورت ہے،سعد رفیق thumbnail

ایم کیوایم اور ن لیگ ایک دوسرے کی سیاسی ضرورت ہے،سعد رفیق

وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم سے سیاسی تعلق سخت بھی رہا اور نرم بھی رہا مگر ایم کیوایم اور ن لیگ ایک دوسرے کی سیاسی ضرورت ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعدرفيق کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے دہائیوں سے سیاسی اور ذاتی تعلق ہے، ايم کيو ايم کے لوگ دليل سے بات کرتے ہيں۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ کےسی آر پر وفاق ایم کیوایم اور صوبائی سطع پراتفاق ہوگیاہے، کےسی آرکو سی پیک کے تحت بنانے کی بنیاد رکھیں گے۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اورنج لائن کی طرز پر ہی بنے گا، کےسی آر سی پیک پراجیکٹ کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر دکھتی رگ بن چکی ہے، تجاوزات کامعاملہ نہ ہوتاتو یہ اب تک بن چکا ہوتا، کے سی آرمنصوبے کی تکمیل ایم کیوایم کا دیرینہ مطالبہ ہے، ایم کیوایم نے کہا ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سالوں میں ہم ریلوے کو18 ارب سے58ارب روپے تک لے گئے تھے، ایم ایل ون میں کوشش ہے کراچی سے روہڑی ہمارا پہلا فیز ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں خاتون سے زیاتی میں ملوث تمام ملزمان گرفتار اور جیل میں ہیں۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کےلیے کوشش جاری ہے جبکہ حیدرآباد ایئرپورٹ کو فعال کرناضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.