ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، مریم نواز thumbnail

ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، ایک پارٹی ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی۔

جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پروفیس ساجد میر نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے بات کی اور مریم نواز کو نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ملک کی چولیں ہلا کر گئی ہے، اور پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی ہے، ہم دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزار سکتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، ایک پارٹی تنہا ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی وقار کے ساتھ ہمیں ملکی استحکام بھی عزیز ہے، عمرانی فتنہ احتجاج کے نام پر پھر فساد کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن عمرانی فتنے کے چہرے سے نقاب اتر گيا ہے، اور عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، اب عوام مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک پاکستان عزیز ہے، پی ڈی ایم کو بحرانی حالت میں حکومت کا کوئی شوق نہیں تھا، لیکن ہم نے قوم کے وسیع تر مفاد میں اور بحرانی کیفیت سے ملک کو نکالنے کے لئے حکومت لینے کا فیصلہ کیا۔

ساجد میر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جارہے تھے، ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے عمران خان کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہوچکا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.