دنیا کے موزوں ترین شہروں میں کراچی کی پوزیشن کیا رہی؟ thumbnail

دنیا کے موزوں ترین شہروں میں کراچی کی پوزیشن کیا رہی؟

سال 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے موزوں ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

فہرست کو مرتب کرنے کیلئے ان شہروں میں جرائم کی شرح، طبی سہولیات، انفراسٹرکچر، سیاسی استحکام اور سبزہ زاروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 173 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔

کراچی کی درجہ بندی

اس فہرست میں پاکستان سے صرف کراچی کو شامل کیا گیا ہے اور کراچی اس انڈیکس میں 168 ویں نمبر رہا۔

انڈیکس کے مطابق کراچی آخری 10 شہروں کے بیچ میں رہا، اسے بنیادی طور عدم استحکام اور صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

کراچی کا مستحکم اسکور 20 ، صحت کی دیکھ بھال کا اسکور 33.3، تعلیم کا اسکور 66.7 اور انفراسٹرکچر میں کراچی نے 51.8 پوائنٹس حاصل کیے۔

رہائش کے لیے بہترین شہر

رہائش کے لیے بہترین شہروں میں سب سے زیادہ 6 یورپی شہر شامل ہیں۔ دنیا کا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا رہا اور گزشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والا نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ کینیڈین شہر کیلگری کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے جبکہ کینیڈا کا ہی ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔

سوئس شہر جنیوا چھٹے، جرمنی کا شہر فرینکفرٹ 7 ویں، کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 8 ویں، ہالینڈ کا شہر ایمسٹریڈم 9 ویں جبکہ جاپانی شہر اوساکا اور آسٹریلیا کا شہر میلبورن مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر رہے۔

آخری پوزیشن والے شہر

آخری دس شہروں میں 163 ویں نمبر پر ایران کا دارالحکومت تہران، 164ویں پر کیمرون کا شہر دوالا، 165 پر زمبابوے کا شہر ہرارے، 166 پربنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، 167ویں نمبر پرپاپوانیو گنی کا شہر پورٹ مورسبی، 168ویں نمبر پر پاکستان کا شہر کراچی، 169 ویں نمبر پر الجزائر کا شہر الجیرز، 170ویں نمبر پر لیبیا کا شہر طرابلس، 171 ویں نمبرپر نائیجیریا کا شہر لاگوس، 170ویں نمبر پر شام کا دارالحکومت دمشق شامل ہیں جبکہ یوکرین کے دارالحکومت کیف جنگ کی وجہ سے درجہ بندی میں شامل نہیں جاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.