کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش thumbnail

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ایم نائن و اطراف میں آندھی کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکیم 33، گلشن اقبال اور ملیر کینٹ سے بھی آندھی اور بارش کی اطلاعات ہیں۔

نارتھ کراچی، کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

سہراب گوٹھ، مویشی منڈی، ایئرپورٹ، طارق روڈ، نیو کراچی، بفرزون، النور اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کچھ علاقوں سے بارش کی بھی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا، ایک دو گھنٹے بعد بارش کا سلسلہ تھم جائیگا، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ادارے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔ کے ڈی اے حکام نے نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی سمیت بارش کے دوران الرٹ رہا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.