پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس: بجٹ 23-2022ء کی شق وار منظوری thumbnail

پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس: بجٹ 23-2022ء کی شق وار منظوری

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں جاری ہے، جس میں 23-2022ء کے 27 کھرب 11 ارب 67 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کے 40 مطالبات زر کی منظوری دی جارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان اقبال میں جاری بجٹ 23-2022ء کی منظوری کیلئے جاری اجلاس جاری ہے، جس میں اپوزیشن اراکین موجود نہین ہیں۔ اجلاس میں 27 کھرب 11 ارب 67 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار روپے کے 40 مطالبات زر کی شق وار منظوری جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی نے امن و امان اور پولیس کيلئے ایک کھرب 49 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے جبکہ تعلیم کیلئے 81 ارب 50 کروڑ 62 لاکھ 52 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے صحت کے شعبے کيلئے ایک کھرب 83 ارب 64 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار روپے اور زراعت کیلئے 20 ارب 4 کروڑ 42 لاکھ 72 ہزار روپے منظور کرلئے جبکہ محکمہ آبپاشی کیلئے 24 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ 82 ہزار روپے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے جیل خانہ جات کیلئے 13 ارب 79 کروڑ 37 لاکھ 44 ہزار روپے، مواصلات کیلئے 8 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ 24 ہزار روپے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کيلئے ایک کھرب ایک ارب 77 کروڑ 30 لاکھ روپے کی بھی منظوری دیدی۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پنشن کی مد میں 3 کھرب 12 ارب روپے کی منظوری دیدی جبکہ سبسڈیز کیلئے 42 ارب 63 کروڑ 96 لاکھ 65 ہزار روپے، نظام عدل کیلئے 28 ارب 13 کروڑ 97 لاکھ 14 ہزار روپے اور جنگلات کیلئے 4 ارب 88 کروڑ 28 لاکھ 28 ہزار روپے منظور کرلئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.