عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، مریم نواز thumbnail

عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے جتنی محنت شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو غلط طریقے سے میدان سے آؤٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔

نائب صدر (ن) لیگ نے کہا کہ اب عمران خان کی باقی زندگی بھی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے، وہ اس کی عادت ڈال لیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کریں گے ، وہ بڑبڑائیں گے کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شیروانی پہن لی اور شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا، امریکا نے سازش کر دی، دھاندلی ہو گئی، انہیں عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.