دعا زہرہ کے والدین کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست thumbnail

دعا زہرہ کے والدین کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

دعا زہرہ کے والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن خدشہ ہے کہ دعا زہرہ کو بیرون ملک بھجوادیا جائے گا۔

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے والدین نے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ دعا زہرہ کو باہر جانے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر فیصلے تک دعا زہرہ کو کسی بھی فورم پر بات کرنے سے روکا جائے۔

دعا زہرہ نے اپریل میں کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرلی تھی، دعا زہرہ کے والدین کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 سال ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

میڈیکل رپورٹ ہی کی بنیاد پر عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی تھی۔

دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.