پی ٹی آئی کارکن کی موت پر پارٹی قیادت کی بے حسی
لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کے انتقال کو 7 روز گزر گئے لیکن اب تک چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔
فیصل عباس کے اہل خانہ نے بتایا کہ فیصل کی والدہ اور بیوی نے بھی اسے تحریک انصاف کے مارچ میں جانے سے منع کیا تھا مگر اس نے احتجاج پر جانے پر اصرار کیا۔
فیصل 25 مئی کو لاہور میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران پولیس سے دھکم پیل میں راوی پل سے گر زخمی ہوگیا تھا۔
فیصل عباس کو پل سے گرنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں نے فیصل عباس کے لواحقین سے ملاقات کی تھی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔