لانگ مارچ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان thumbnail

لانگ مارچ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد لانگ مارچ سے متعلق کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں خزانہ خالی ہے دوسری طرف غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔ وزیر عطم نے اپنے پانچ گھروں کو کیمپ آفس قرار دیدیا ہے۔ حکومت کا پیسہ تماش بینوں اور عیاشیوں میں لٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سنیں تو لگتا ہے جیسے الطاف حسین بول رہا ہے۔ انہوں نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا، خواتین اور بچوں کی بے حرمتی کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ ایک ہفتہ ہوگیا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہیں کررہا۔ اداروں کے اندر حمزہ شہباز کو ایک مخصوص لابی جس طرح مسلط کررہی ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.