عمران خان جتھوں کو پروموٹ کررہے ہیں، شازیہ مری thumbnail

عمران خان جتھوں کو پروموٹ کررہے ہیں، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم جتھوں کو پروموٹ کررہے ہیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انکے ساتھ مسلح افراد تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ بریگیڈ پی ٹی آئی گوگی بچاؤ مہم چلارہی ہے، یہ صرف ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان ملک کے امن کو خراب کررہا ہے، ایک کوشش اسن نے کرلی اور اس نے دیکھ لیا کہ عوام نہیں نکلی، صرف مٹھی بھر لوگ اسکے ساتھ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں انکی حکومت پر کوئی الزام نہیں انکی حکومت میں کئی میگا کرپشن اسکینڈلز سامنے آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.