بلوچستان: ہرنائی میں دھماکا، 2 بھائی جاں بحق thumbnail

بلوچستان: ہرنائی میں دھماکا، 2 بھائی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دھماکا ہوا، جہاں کوئلہ کانوں کی جانب پانی لیجانے والی ٹریکٹر ٹرالی کچی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

لیویز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی صلاح الدین اور نظام الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.