آئی جی بلوچستان پولیس تبدیل
بلوچستان پولیس کے آئی جی محسن حسن بٹ کا تبادلہ کردیا گیا، ان کی جگہ عبدالخالق شیخ نئے آئی جی بلوچستان پولیس ہوں گے۔
بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے، 22 گریڈ کے آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ان کی جگہ پولیس سروس 21 گریڈ کے عبدالحالق شیخ کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا۔
عبدالخالق شیخ ڈپٹی ڈی جی آئی بی کے عہدے پر تعینات تھے، محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلوں کی منظوری آج وفاقی کابینہ نے دی تھی۔