احسن اقبال نےعمران خان کوسیاست کا ناکام دلہا قرار دےدیا thumbnail

احسن اقبال نےعمران خان کوسیاست کا ناکام دلہا قرار دےدیا

وفاقی وزیراحسن اقبال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاست کا ناکام دلہا قرار دے دیا۔

اٹھارہ مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضدی بچہ اپنےکھلونا توڑ کر نئے کھلونے کی ضد شروع کردیتا ہے،پاکستان کےساتھ ایسا ہی سلوک عمران خان نےسلوک کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاست کا نیا نویلا دلہا بن کر سامنے آرہے ہیں،وہ عمران خان ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں، اب عمران نیازی قوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اگلے الیکشن ناچ گانوں کی بنیاد پر نئے جیت سکتے، ان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا، عمران ابھی بھی جہاز پر سوار ہیں اورجلد لینڈ کرجائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کاعذاب قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے۔ ملکی سیاسی اورمعاشی مسائل پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس

اس کے علاوہ نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی درخواست بریت ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے پر عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور احسن اقبال کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں ہے۔عدالت نے کیس پرسماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.