پیپلزپارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور thumbnail

پیپلزپارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور

لاہورہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ کےجسٹس شہبازرضوی نے آصف ہاشمی کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی۔

آصف ہاشمی کو ایف آئی اے نے فروری 2022 میں گجرات میں 13 کنال اراضی کی منتقلی کے ریکارڈ میں مبینہ ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

آصف ہاشمی کا موقف تھا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کیا اورعدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرے۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نےآصف ہاشمی کی ضمانت کی مخالفت کی۔نیب کے کیس سے گزشتہ ہفتے آصف ہاشمی بری ہوچکے ہیں۔

اس سےقبل سابق چیئرمین متروکا وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو2016 میں دبئی سے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دبئی پولیس نے آصف ہاشمی کو انٹرپول حکام کے حوالے کیا تھا۔

پی پی رہنما آصف ہاشمی پر ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری سے 2 ماہ قبل یورپ سے دبئی آئے تھے، آصف ہاشمی کو سال 2013 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.