مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی thumbnail

مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی

دہشت گردی

کراچی ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز صدر کے علاقے میں ہونے والے دھماکا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے، کراچی نے بہت برے دن دیکھیں ہیں، اسے واپس نہیں آنے دینگے، آج کرائم انڈیکس میں کراچی بہت بہتر ہے، دہشت گرد پاکستانی ہیں، نہ ہی انسان، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، مجھے شہر میں کسی صورت ایک بھی قتل قبول نہیں، پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے، ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

معیشت

معیشت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سال 2004 میں کے سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے تجارتی میلہ سراج تیلی کا شاندار اقدام تھا۔ کراچی ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت رکھتا ہے اور میری حکومت مینو فیکچرنگ کی لاگت کو کم کر رہی ہے، جب کہ صنعت کے پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔ شہر ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور اس طرح کی نمائشیں ملک کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ تجارتی روابط سے لے کر اقتصادی سرگرمیوں کو جنم دینے تک کئی فوائد فراہم کرتی ہیں۔ میری حکومت مینو فیکچرنگ کی لاگت کو کم کر رہی ہے، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو ظاہر کرنے میں چیمبرز کا کردار بلاشبہ بہت اہم ہے اور کے سی سی آئی نے اپنا کردار بہت متحرک اور مؤثر طریقے سے ادا کیا ہے۔ چیئرمین زبیر موتی والا، صدر محمد ادریس سمیت دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ نمائشیں ملک کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، صنعتی، تجارتی ترقی کو ظاہر کرنے میں چیمبرز کا کردار بہت اہم ہے، کے سی سی آئی بڑے اسٹیک ہولڈر کے طور پر ترقی میں مستحکم شراکت دار ہے۔

عمران خان

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر عمران خان نے فرینچ کو نکالنے کی مخالفت کی، آج وہ ہی شخص، عمران خان امریکا اور پوری دنیا کو ٹارگٹ کر رہا ہیں۔

کے الیکٹرک

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کے تناظر میں بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، لوڈشیڈنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔ ٹھنڈی چھاؤں تلے رہنے کو یقینی بنائیں۔

کمشنر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جب کہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.