عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر بننے سے معذرت کرلی thumbnail

عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر بننے سے معذرت کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے شکریے کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔

سماء لاہور کے بیوروچیف نعیم حنیف نےبتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

ترجمان عبدالعلیم خان گروپ میاں خالد محمود نےعبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نےبتایا کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔

انھوں نے وضاحت کردی کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.