جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل thumbnail

جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے جمعہ یکم اپریل (29 شعبان) کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق جمعہ یکم اپریل کو 29 شعبان ہے، جس دن رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ دن رویت ہلال کی کمیٹیاں یا افراد میں سے جو کوئی چاند دیکھے تو وہ اپنی گواہی کا اندراج کروائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.