شاہ محمود قريشی کا پيپلزپارٹی قيادت کو مناظرے کا چيلنج thumbnail

شاہ محمود قريشی کا پيپلزپارٹی قيادت کو مناظرے کا چيلنج

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری آمنے سامنے بيٹھ جائيں اور ايک دوسرے کو حساب دے ديں۔

تحریک انصاف کے زیر اہتمام سندھ حقوق مارچ کی قيادت کرنے والے شاہ محمود قريشی کا کہنا ہے کہ صوبہ میں 15 سال سے مسلسل برسر اقتدار پارٹی سندھ ميں ناکامی کا ملبہ وفاق پر نہيں ڈال سکتا، 15سال کا حساب تم دو3سال کا حساب ہم دیتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا بيڑہ غرق کرديا،15سال نوکرياں بيچی گئيں، انہوں نے کہا کہ ہر رکاوٹ توڑ کر لاڑکانہ جاؤں گا، پی ٹی آئی مارچ سے جيالوں کے پسينے کيوں چھوٹے ہوئے ہيں؟

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بھٹو کی سیاست کو دفن کردیا ہے سندھ کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جعل سازی سے الیکشن جیتا، سندھ کا برا حال ہے مگر سارا پیسہ بلاول ہاؤس کی دیواریں بنانے میں لگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کےعوام کو لٹیروں سےنجات دلوانے نکلے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، عمران خان نے آصف زرداری کو بھگانے کےلیے بلااٹھا لیا ہے۔ ان ڈاکوؤں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.