سونا مزید مہنگا ہوگیا thumbnail

سونا مزید مہنگا ہوگیا

روس یوکرین جنگ کے بعد سے سونے کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ نرخ 650 روپے بڑھ گئے جبکہ فی اونس 15 ڈالر بڑھ گئے۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے جبکہ عالمی سطح پر 77 ڈالر بڑھ گئی تھی تاہم اگلے ہی روز جمعہ کو فی تولہ سونے کے نرخ 2800 روپے اور فی اونس 72 ڈالر گر گئے تھے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 558 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 15 ڈالر اضافے کے بعد 1905 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور 10 گرام 1260.28 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.04 ڈالر اضافے سے 24.40 ڈالر پر آگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.