بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ اور اسمبلی توڑنے کامطالبہ thumbnail

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ اور اسمبلی توڑنے کامطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں اسمبلی ختم کرنے اور استعفیٰ دینے کا اعلان کریں، ہم نئے الیکشن کیلئے تیار ہیں، خود استعفیٰ نہ دیا تو جیالے اسلام آباد آرہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منہ بند کرنے کیلئے آرڈیننس نکال دیا، یہ کس قسم کا وزیراعظم ہے جو تنقید برداشت نہیں کرسکتا، آرڈیننس لایا کہ جو سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو گالی دے گا جیل جائے گا، اب اس سلیکٹر سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اپنے قوم سے خطاب میں ہمت دکھاتے ہوئے خود اسمبلی ختم کرنے اور استعفیٰ دینے کا اعلان کریں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نئے الیکشن کیلئے تیار ہیں، خود استعفیٰ دے دو ورنہ جیالے اسلام آباد آرہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آپ نے ناصرف سندھ بلکہ چاروں صوبوں سے ناانصافی کی، ہماری جدوجہد اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ہمارا مارچ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ہے، وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں، ہم اس ملک کے عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.