ایل پی جی کی قیمت میں28 روپے فی کلو اضافہ thumbnail

ایل پی جی کی قیمت میں28 روپے فی کلو اضافہ

LPG

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں28 روپے فی کلو اضافہ کا اعلان کردیا۔ اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت206 سے بڑھ کر234 روپے فی کلو ہوگئی۔ اضافے کے بعد گھر یلوسلنڈر کی قیمت318روپے بڑھ گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 27 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت 2 سال میں 160 فیصد اضافہ کے بعد قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اپریل 2020 میں 90روپے فی کلو، 1067 روپے گھریلو سلنڈراور 4100 روپے کمرشل سلنڈر بکنے والی ایل پی جی آج مارچ 2022 میں 144 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1692 روپے اور کمرشل سلنڈر 6513 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی ایل پی جی کی قیمت 980 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ سعودی آرمکو کنٹرکٹ پرائس میں بھی 108 ڈالر فی میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یکم جنوری 2022 سے اب تک خام تیل کی قیمت میں بھی 22  ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

ماہرین عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ روس اور یوکرین جنگ کو قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.