اسلام آباد:کروناکےنجی پی سی آرٹیسٹ کرانےکی قیمت مقرر thumbnail

اسلام آباد:کروناکےنجی پی سی آرٹیسٹ کرانےکی قیمت مقرر

اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا کے نجی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی قیمت مقرر کردی ہے۔
 
 
اسلام آباد میں شہری 3500 روپے  سے 5000 روپے ادا کرکے ٹیسٹ کراسکیں گے۔ یہ قیمت اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نے مقرر کی ہے۔ کرونا وائرس کی رپورٹ پر مشین کا نام، ری ایجنٹس اور بیچ نمبر لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 
 
ادھر وفاقی دارالحکومت میں کرونا کی صورتحال قابو میں آنا شروع ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔24 گھنٹوں میں 291 کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد رہی۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں 3 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.