امریکا نے مسعود خان کی بطور نئے پاکستانی سفیر منظوری دیدی
امریکا نے پاکستان کے نامزد مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا نے پاکستان کے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور نامزد سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تقرری کے معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے، سفیر مسعود خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے امتیاز اور اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔
سردار مسعود خان کو اسد مجید خان کی جگہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسعودخان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔
مسعود خان مقررہ وقت پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔