بشریٰ انصاری کا ‘نیاٹھکانہ’ دیکھیے thumbnail

بشریٰ انصاری کا ‘نیاٹھکانہ’ دیکھیے

شوبزانڈسٹری کی سدا بہاراداکارہ بشریِ انصاری سوشل میڈیا فالوورزکو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں۔

بیرون ملک مقیم بیٹیوں کے پاس چھٹیاں گزارنے کے دوران دلکش تصاویر ہوں یا دیگرنجی مصروفیات ،اداکارہ کے مداح ہمیشہ ان کی پوسٹس کے منتظررہتے ہیں، سینئراداکارہ نے حال ہی میں نیا گھرلیا اورحسب معمول اس خوشی میں اپنے فالوورز کو بھی شریک کیا ہے۔

انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکرنے والی بشریٰ نے کیپشن میں لکھا، ‘ میرا نیا ٹھکانہ’۔

گھرکی بالکونی سے شروع ہونے والی ویڈیومیں ساحل سمندر کا نظارہ دیکھا جاسکتا ہے جو گھرکی عمارت سے انتہائی قریب ہے۔

ویڈیو میں گھرکے اندرونی مناظربھی شامل ہیں جس کی دیدہ زیب سجاوٹ نے دیکھنے والوں کو گرویدہ کرلیا، معروف سیلیبرٹیز اور اداکارہ کے فالوورز نے تبصروں میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے گھرکی سجاوٹ کی تعریف کی۔

اداکارہ نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں نریمان اورمیرا انصاری ہیں۔ اس جوڑی کی طلاق کو تقریبا 7 سال گزرچکے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے 50کی دہائی میں بطورچائلڈ سٹارکیریئر کا آغاز کیااس کے بعد انہوں نے مشہورکامیڈی ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھائےجبکہ گلوکاری میں بھی وہ کسی سے کم نہیں، اداکارہ ان کے مشہورڈراموں میں سیٹرڈے نائٹ لائیو، آنگن ٹیڑھا، نیلی دھوپ، کچھ دل نے کہا، امرائو جان ادا، مہرالنساء اوردیگرشامل ہیں۔ انہوں نے فلم جوانی پھرنہیں آنی اور ہومن جہاں میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

اداکارہ کو آخری بار ڈرامہ سیریل زیبائش میں دیکھا گیا جس کی کہانی انہوں نے خود تحریرکی تھی، اقبال حسین کی ڈائریکشن میں اس ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں اسما عباس، زارا نورعباس،اسد صدیقی ، شبیرجان شامل تھے ۔

خدمات کے اعتراف میں بشریٰ انصاری کوحکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازسے بھی نوازاجاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.