لاہور:ہائیکورٹ کاباپ کےقتل میں گرفتار بیٹےکوضمانت پررہاکرنےکاحکم thumbnail

لاہور:ہائیکورٹ کاباپ کےقتل میں گرفتار بیٹےکوضمانت پررہاکرنےکاحکم

Lahore-High-Court

لاہور ہائیکورٹ نے باپ کے قتل میں گرفتار بیٹے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو لاہورہائیکورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ملزم علی اسامہ کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی۔

 عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گجرات پولیس نےعلی اسامہ کووالد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ موقف اختیار کیا گیا کہ علی اسامہ کوسوتیلی ماں نے باپ کےقتل میں گرفتار کروایا اور جھوٹے اور بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹے سے دوران حراست کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی اور پولیس نے اپنی تمام تفتیش مکمل کرلی ہے،بیٹا قصور وار نہیں اور نہ ہی اس  نے والد کو قتل کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مقتول کےبیٹے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.