لاہور:پی ایس ایل کےمیچزکیلئے400 اضافی پولیس اہلکارطلب
لاہور میں پاکستان سپرلیگ کی ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے 400 اضافی اہلکار طلب کرلیےگئے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ میں جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمنٹل کمیشن نے10 صفحات پر مشتمل تحریری رپورٹ جمع کروادی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کی ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ سی ٹی او نے میچز کے دوران 4 سو سے زائد ایڈیشنل پولیس اہلکار طلب کرلیے ہیں۔
رپورٹ کےمتن میں درج ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران عوام کو اسپتال اور ریسکیو 1122 کی اسپتالوں تک رسائی ممکن بنائی جائے۔
اس کےعلاوہ عوام کو سڑکیں بند کرنے کے اوقات اور متبادل راستوں سے ٹریفک کے پلان کو پیشگی آگاہ کردیا جائے۔