رجب کاچاند نظر آگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی thumbnail

رجب کاچاند نظر آگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

Moon Sighting Bill Isb Pkg 28-08

ماہ رجب المرجب 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے مطابق یکم رجب جمعرات 3فروری اور شب معراج یکم مارچ منگل کو ہوگی۔

ماہ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ کراچی اور بہاولپور سمیت مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اجلاس کے اختتام پر کرونا سے بچاؤ اور دہشت گردی کے خاتمے، ملکی سلامتی و استحکام، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ دو ماہ بعد اسلام کا بابرکت مہینہ رمضان شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.