گھوٹکی: ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق
گھوٹکی کے گاؤں دریاءخان مگسی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں دریاء خان مگسی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت غلام مصطفی میمن اور زخمی کی نذیر احمد کلہوڑو کے نام ے ہوئی۔
حملے کے دوران ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کر دی گئی۔