شعیب ملک نےثانیہ کوکس احساس کمتری میں مبتلاکردیا؟ thumbnail

شعیب ملک نےثانیہ کوکس احساس کمتری میں مبتلاکردیا؟

قومی کرکٹ ٹیم میں فٹنس کے لحاظ سے بہترین مانے جانے والے شعیب ملک نے گزشتہ روزاپنی 40 ویں سالگرہ منائی جوان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ‘اسپیشل برتھ ڈے وش’ نے یادگاربنادی۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد ذرا منفرد اندازمیں دی۔

شعیب ملک اوراذہان کے ساتھ جہاز میں لی جانے والی دلکش سیلفی شیئرکرنے والی ثانیہ کا کیپشن مداحوں کے ساتھ ساتھ یقینناً اُن کے شوہر نامدارکو بھی خوب محظوظ کرے گا کیونکہ کون ہو گا جسے اپنی تعریف سُننا پسند نہیں ہوگا اور یہ کام اگرنصف بہتر کرے تو پھرتوکیا ہی بات ہے۔

کرکٹرکی فٹنس کاایک زمانہ تو معترف ہے ہی لیکن اس بات کا برملا اعتراف اس باراُن کی ‘ہوم منسٹر’ نے بھی کرڈالا۔

اپنی اوراذہان کی جانب سے شعیب کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ نے لکھا، ‘ دُعا ہے کہ آپ کی عمراسی طرح پیچھے جاتی رہے اور آپ مجھ سمیت ہرایک کو احساس کمتری میں مبتلا کرتے رہیں’۔

معروف شخصیات سمیت ثانیہ کے مداحوں نے بھی اس کیپشن سے لطف اندوزہوتے ہوئے تبصروں میں نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.