بلوچستان کو حق دو تحریک کا دوبارہ دھرنے کا اعلان
جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے مطالبات کے عدم منظوری کے باعث دوبارہ دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ فروری سے لے کر 10 فروری تک مکران جبکہ 13فروری کو اوتھل کوسٹل ہائی وے کو مکمل طورپربندکردیں گے اگر اس کے بعد بھی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو یکم مارچ کو کوئٹہ میں لانگ مارچ کا اعلان کرکے گوادر کی طرح یہاں بھی پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
مولاناہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بلوچستان کو جو فائدہ ملنا چاہئے تھا وہ اب تک نہیں ملا، بلوچستان کے عوام کو سی پیک سے ترقی چائیے، انہوں نے کہا کہ تحریک کے مطالبات میں پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے۔
وسائل پرصوبے کے عوام کے حق کوتسلیم کیاجائے، ریکوڈک، تیل وگیس سمیت بلوچستان کے دیگر وسائل کو لوٹا جارہا ہے ۔ مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ ساحل سمندرپرغیر ملکی ٹرالرمافیا تباہی مچارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں ہمارے دھرنے پرحکومت نے غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیا ابھی پورے بلوچستان کو جمع کرکے کوئٹہ کو بھی بندکردیں گے۔